حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں طلاب ہندوستان کی جانب سے حسینیہ امام صادق علیہ السلام میں شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اور وفات رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے موقع پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جسے حجۃ الاسلام والمسلمین سید عباس مہدی حسنی نے خطاب کیا۔
اس مجلس عزا میں طلاب کرام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں خطیب مجلس نے امام حسن مجتبیٰ (علیہ السلام) کی حیات، ان کی قربانیوں اور اسلامی تاریخ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی، اس موقع پر ماتمی جلوس بھی نکالا گیا، جس میں طلاب ہندوستان نے نوحہ خوانی کرتے ہوئے اپنے غم کا اظہار کیا۔
اسی طرح مشہد مقدس میں حرم امام رضا (علیہ السلام) میں بھی اس موقع پر خصوصی عزاداری کا اہتمام کیا گی، یہاں زائرین کی بڑی تعداد نے امام رضا (علیہ السلام) کے حرم میں حاضر ہوکر امام حسن مجتبیٰ (علیہ السلام) اور رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ علماء نے اپنے خطاب میں امام حسن مجتبیٰ (علیہ السلام) کی تعلیمات اور ان کے دور کے حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔